ہیکل کا پردہ کب پھٹا؟
ہیکل کا پردہ کب پھٹا؟
کچھ دن پہلے میں نے بہت سی پوسٹس اور کومینٹس پڑھیں جس میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ بائبل کی آیات میں تضادات ہیں اُن آیات میں سے ایک آیت کو بیان کروں گا۔کہ کیا یسوع المسیح کی موت سے پہلے ہیکل کا پردہ پھٹا یا یسوع کی موت کے بعد؟ اس سوال کا جواب جاننے سے پہلے آپ ان دونوں آیات کو غور سے پڑھیں۔
متی 27: 50-51 مرقس 15: 37-38
یسوع نے پھر بڑی آواز میں چِلا کر جان دے دی۔ اور مقدس کا پردہ اُوپر سے نیچے تک پھٹ کر دو ٹُکڑے ہوگیا اور زمین لرزی اور چٹانیں تڑک گئی۔
لوقا 23: 44-46
پھر دوپہر کے قریب سے تیسرے پہر تک تمام ملک میں اندھیرا چھایا رہا۔اور سورج کی روشنی جاتی رہی اور مقدس کا پردہ بیچ سے بھٹ گیا۔ پھر یسوع نے بڑی آواز سے پکار کر کہا اے باپ! میں اپنی روح تیرے ہاتھوں میں سونپتا ہوں اور یہ کہہ کر دم دے دیا۔
کیا آپ کو متی اور لوقا کی انجیل میں کوئی آیت ایسی ملی! جہاں لکھا ہو کہ پردہ یسوع کی موت کے بعد یا پہلے پھٹا؟
صرف اتنا سا فرق ہے کہ لوقا نے پردے کے پھٹنے کا ذکر پہلے کردیا اور یسوع کی موت کا ذکر بعد میں اور متی نے یسوع کی موت کا ذکر پہلے کیا اور پردے کا بعد میں۔ان دونوں میں سے نہ ہی کسی نے کوئی براہ راست بیان دیا جس میں اس بات کی نشاندہی کی جاسکے کہ پردہ کب پھٹا یعنی یسوع کی موت کے بعد یا پہلے
لیکن کیا لوقا واضح طور پر بتاتا ہے کہ ہیکل کا پردہ پھٹنے کے بعد یسوع کی موت ہوئی؟ نہیں ، وہ ایسا نہیں کرتا ، لیکن کچھ تراجم میں سے اس بات کو اخذ کیا جاتا ہے۔ یہ ترجمہ کا چوٹا سا مثلا ہے۔اس آیت میں یونانی زبان کا لفظ (Kai) استعمال ہوا ہے
اس لفظ کا اکثر ترجمہ اور، بھی، پھر وغیرہ کیا جاتا ہے۔
وہ ورژن جو کائی کا ترجمہ "پھر" کرتے ہیں اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ان واقعات میں سے ایک واقعہ پیش آیا اور پھر دوسرا واقعہ پیش آیا۔ لہذا ، ظاہری تضاد معلوم ہوتا ہے اور بھی ایسے ترجمے ہیں جس میں ترجمہ "اور." کیا گیا ہے۔
اگر آپ کو یونانی نہیں آتی تو آپ انٹرنیٹ سے بھی لفظ (کائی کا مطلب دیکھ سکتے ہیں)
لہذا بائبل کو غلط کہنے سے پہلے اُس کی اصل زبان کا بھی مطالعہ کریں۔
اگر ہم (کائی) کا ترجمہ "اور" (جو اب تک سب سے زیادہ عام) طور پر کیا جاتا ہے استعمال کریں ، تو پھر یہ نتیجہ اخذ ہوتا ہے کہ یہ واقعات بیک وقت وقوع پذیر ہوئے۔ متی ، مرقس اور لوقا کی نہ صرف یہ سب سے بہترین تفہیم ہے بلکہ عبرانیوں میں دیئے گئے مذہبی نقطہ نظر سے یہ بات صحیح معنی میں بیان ہوتی ہے کہ ہیکل کا پردہ اسی لمحے پھٹ گیا جب یسوع المسیح کی موت ہوئی۔
مسیح میری پہچان ہے
مُبشر جیفی یوسف مسیح
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں