اتوار، 17 جنوری، 2021

موسیٰ کو یہواہ پاک خُداوند نے خُدا کیوں کہا؟

 موسیٰ کو یہواہ پاک خُداوند نے خُدا کیوں کہا؟

اس اعتراض کا جواب میں اس لیے لکھ رہا ہوں کیونکہ کئی مسیحی سمجھتے ہیں کہ یسوع کو ایک نمائندہ کے معنی میں "خدا" کہا جاسکتا ہے (جیسا کہ وہ یوحنا 1: 1 کی تشریح کرتے ہیں) اور پھر یہ بھی کہتے ہیں کہ خُداوند یسوع کو ایک حقیقی خدا کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاسکتا ہے اور پھر اپنی دلیل کو مضبوط کرنے کے لیے وہ خروج1:7 کا حوالہ دیتے ہیں جس میں یوں مرقوم ہے کہ "پِھر خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا دیکھ مَیں نے تُجھے فِرعو ن کے لِئے گویا خُدا ٹھہرایا اور تیرا بھائی ہارُو ن تیرا پَیغمبرہو گا۔" وہ کہتے ہیں کہ کیونکہ موسیٰ کو بھی خُدا نے اسی معنی میں خُدا کہا کیونکہ وہ خدا کی نمائندگی کر رہا تھا۔ تو اُن کا کہنا یہ ہے کہ خُداوند یسوع کو اگر کلام میں خُدا کہا گیا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ حقیقی خُدا ہے بلکہ یہ ہے کہ وہ خُدا کی نمائندگی کر رہا ہے۔ آئیں ہم اس بات کو دیکھیں کہ موسیٰ کو خُدا کہنے اور یسوع کو خُدا کہنے میں کیا فرق ہے۔

جب ہم اس آیت کے متن کو دیکھتے ہیں تو وہاں خُدا کے لیے  لفظ ایلوہیم استعمال ہوا  ہے۔ حوالہ درج ذیل ہے۔

way·yō·mer Yah·weh ’el- mō·šeh rə·’êh nə·ṯat·tî·ḵā           ’ĕ·lō·hîm  lə·p̄ar·‘ōh

וַיֹּ֤אמֶר      יְהוָה֙    אֶל־ מֹשֶׁ֔ה  רְאֵ֛ה   נְתַתִּ֥יך         אֱלֹהִ֖ים   לְפַרְעֹ֑ה     

so said          Yahweh   to   Moses  See    I have made you    [as] God  to Pharaoh

 wə·’a·hă·rōn ’ā·ḥî·ḵā          yih·yeh   nə·ḇî·’e·ḵā.

וְאַהֲרֹ֥ן         אָחִ֖יךָ         יִהְיֶ֥ה      נְבִיאֶֽךָ׃      

and Aaron      your brother    shall be   your prophet

اسی لیے ضروری ہے کہ ہم ایلوہیم کے معنوں پر غور کریں ۔

سب سے پہلے حقیقی خُدا کے معنوں میں " خُدا نے ابتدا میں زمین و آسمان کو پیدا کیا" (پیدائش 1:1)

2) غیر معبود کے لیے "لیکن تُم ہو یا تُمہاری اَولاد ۔ اگر تُم میری پَیروی سے برگشتہ ہو جاؤ اور میرے احکام اور آئِین کو جو مَیں نے تُمہارے آگے رکھّے ہیں نہ مانو بلکہ جا کر اَور معبُودوں کی عِبادت کرنے اور اُن کو سِجدہ کرنے لگو۔ (ا-سلاطین 6:9) نوٹ : یہاں اَور معبودوں کے لیے لفظ ایلوہیم استعمال ہوا ہے۔

3) فرشتوں کے لیے "کیونکہ تُو نے اُسے خُدا سے کُچھ ہی کمتر بنایا ہے اور جلال اور شَوکت سے اُسے تاج دار کرتا ہے۔(زبور5:8) یہاں پر جو خُدا لفظ استعمال ہوا ہے اس کے لیے انگریزی ترجمہ فرشتہ کیا گیا ہے جو کہ زیادہ بہتر ترجمہ ہے اور اس کے لیے بھی لفظ ایلوہیم استعمال ہوا ہے یعنی فرشتوں کے لیے

4) مُنصف   (Judges) کے لیے پر اگر چور پکڑا نہ جائے تو اُس گھر کا مالِک خُدا کے آگے لایا جائے تاکہ معلُوم ہو جائے کہ اُس نے اپنے ہمسایہ کے مال کو ہاتھ نہیں لگایا۔(خروج8:22) یہاں پر جو خُدا لفظ استعمال ہوا ہے اس کے لیے انگریزی ترجمہ منصف (Judge) کیا گیا ہے جو کہ زیادہ بہتر ترجمہ ہے اور اس کے  لیے بھی لفظ ایلوہیم استعمال ہوا ہے  انگریزی ترجمہ درج ذیل ہے

If the thief be not found, then the master of the house shall be brought unto the judges, [to see] whether he have put his hand unto his neighbour's goods” (Exodus22:8)

ایلوہیم کہ اور بھی معنی ہیں   مثلاً( دیوی ، طاقتور، زبردست، حد سے زیادہ)

ان تمام باتوں کو بتانے کا میرا مقصد یہ ہے کہ ہم لفظ ایلوہیم کے متعلق سیکھ سکھیں کہ اس لفظ کے اور بھی معنی ہیں۔ اب اگر اس آیت کا ترجمہ یوں کیا جائے کہ

"پِھر خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا دیکھ مَیں نے تُجھے فِرعو ن کے لِئے گویا حاکم ٹھہرایا اور تیرا بھائی ہارُو ن تیرا پَیغمبرہو گا۔"

تو شاید ہمیں اتنی پریشانی نا ہو۔ اور یاد رہے  کہ موسیٰ اور خُداوند یسوع مسیح میں آسمان اور زمین کا فرق ہے برائے مہربانی خُداوند کے کلام کا باغور مطالعہ کریں۔

اب جہاں خُداوند یسوع کو خُدا کہا گیا وہ حوالہ بھی دیکھیں۔

"مگر بیٹے کی بابت کہتا ہے کہ اَے خُدا تیرا تخت ابدُالآبادرہے گا اور تیری بادشاہی کا عصا راستی کا عصا ہے"(عبرانیوں8:1) یہاں خُدا باپ نے خُداوند یسوع کو خُدا  کہا۔

کلام مقدس کی اور بھی آیات دیکھنے کے لیے جو خُداوند یسوع کو خُدا ثابت کرتی ہیں۔  اس لنک پر کلک کریں http://biblemessagesjaffy.blogspot.com/2020_07_31_archive.html

اس کی اگلی پوسٹ میں میں کوشش کروں گا کہ موسیٰ اورخُداوند  یسوع کے متعلق بات کریں گےکہ دونوں میں سے افضل کون ہے۔

مسیح میری پہچان ہے

مُبشر جیفی یوسف