جمعرات، 16 جولائی، 2020

کیا یسوع المسیح خُدا ہے؟

سیدنہ مولا مسیح سلام و علینہ کے خُدا ہونے پر اعتراض



سوال : جب پُرانا عہد نامہ کہتا ہے کہ خدا انسان نہیں ہے تو یسوع خدا کیسے ہوسکتا ہے؟
گنتی 23:19 ,1- سموئیل 15:29 ,ہوسیع 11:9
جواب : بائبل کی کوئی بھی تحریر یہ نہیں کہتی ہے کہ خدا انسان نہیں بن سکتا۔لیکن ہاں یہ ضرور کہتی ہے کہ خدا انسان نہیں ہے ان دونوں باتوں میں ایک بڑا فرق ہے:
"خُدا اِنسان نہیں کہ جُھوٹ بولے اور نہ وہ آدمزاد ہے کہ اپنا اِرادہ بدلے۔ کیا جو کُچھ اُس نے کہا اُسے نہ کرے؟ یا جو فرمایا ہے اُسے پُورا نہ کرے؟"(گنتی 23:19)
"اور جو اِسرا ئیل کی قُوّت ہے وہ نہ توجُھوٹ بولتا اور نہ پچھتاتا ہے کیونکہ وہ اِنسان نہیں ہے کہ پچھتائے۔" 
(1- سموئیل 15:29)
"مَیں اپنے قہر کی شِدت کے مُطابِق عمل نہیں کرُوں گا ۔ مَیں ہرگِز اِفرائِیم کو ہلاک نہ کرُوں گا کیونکہ مَیں اِنسان نہیں خُدا ہُوں ۔ تیرے درمِیان سکُونت کرنے والا قدُّوس اور مَیں قہر کے ساتھ نہیں آؤُں گا"(ہوسیع 11:9)
یہ سچ ہے کہ پُرانے عہد نامہ کے دور میں خدا انسان نہیں بنا تھا لیکن اس سے انکار نہیں ہوتا کہ خدا بعد میں انسان نہیں بن سکتا۔عہد نامہِ قدیم خود اس نظریہ کی تائید کرتی ہے کہ خدا انسان بن سکتا ہے۔چونکہ ایسے مقامات ہیں جہاں خدا انسانی شکل میں نمودار ہوا تھا۔
پیدائیش 1:18-5 بلکہ پورے باب کا مطلعہ کریں
"پِھرخُداوند مَمرے کے بلُوطوں میں اُسے نظر آیا اور وہ دِن کو گرمی کے وقت اپنے خَیمہ کے دروازہ پر بَیٹھا تھا اور اُس نے اپنی آنکھیں اُٹھا کر نظر کی اور کیا دیکھتا ہے کہ تِین مَرد اُس کے سامنے کھڑے ہیں ۔ وہ اُن کو دیکھ کر خَیمہ کے دروازہ سے اُن سے مِلنے کو دَوڑا اور زمِین تک جُھکا اور کہنے لگا کہ اَے میرے خُداوند اگر مُجھ پر آپ نے کرم کی نظر کی ہے تو اپنے خادِم کے پاس سے چلے نہ جائیں بلکہ تھوڑا سا پانی لایا جائے اور آپ اپنے پاؤں دھو کر اُس درخت کے نِیچے آرام کریں مَیں کُچھ روٹی لاتا ہُوں ۔ آپ تازہ دَم ہو جائیں ۔ تب آگے بڑھیں کیونکہ آپ اِسی لِئے اپنے خادِم کے ہاں آئے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا جَیسا تُو نے کہا ہے وَیسا ہی کر۔"
اس حقیقت کی تائید کرنے کے لئے کہ خدا اصل میں ان تین آدمیوں میں سے ایک کے طور پر ظاہر ہوا ہے نوٹ کریں کہ پیدائش 18: 22 میں لیکھا ہے کہ وہ لوگ اٹھ کر سدوم اور عمورہ کی طرف بڑھے جب کہ خداوند (عبرانی لفظ یہواہ) ابراہیم کے ساتھ رہا۔
 اگر خداوند تین آدمیوں میں سے ایک نہ تھا تب ہم توقع کریں گے کہ یہ تینوں آدمی سدوم کے لئے آگے چلے گئےلیکن اگلے باب کو دیکھنے کے بعد ہمیں ایسا نہیں ملتا (پیدائش 19:1)
"اور وہ دونوں فرِشتے شام کو سدُو م میں آئے اور لُوط سدُو م کے پھاٹک پر بَیٹھا تھا اور لُوط اُن کو دیکھ کر اُن کے اِستقبال کے لِئے اُٹھا اور زمِین تک جُھکا۔"
سدوم میں صرف دو آدمی گئےجس کی عبارت دو فرشتوں کی شناخت کرتی ہےتیسرا آدمی کہاں تھا؟کیا اآپ بتا سکتے ہیں ؟وہ تیسرا آدمی ابراہیم سے بات کرنے میں پیچھے رہ گیا تھا کیونکہ وہ شخص دراصل خداوند خدا تھا جو دوسرے دو آدمیوں کے ساتھ حاضر ہوا تھا
چند حوالہ جات پیشِ خدمت ہیں۔ جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ خُدا انسانی بدن میں ظاہر ہوا 
حزقی ایل 1 باب 26-28 آیت "..........اُس تخت نُما صُورت پر کِسی اِنسان کی سی شبِیہہ اُس کے اُوپر نظر آئی"
بائبل نے یہاں تک پیش گوئی کی ہے کہ داؤد کا مسیحا درحقیقت جسمانی طور پر خدا ہے
"اور بھی کئی حوالہ جات ہیں اس لئے بائبل کا مطالعہ کریں اور جھوٹ سے بچیں اور میرے میرے مولا کے قدموں میں آئیں اور زندگی حاصل کریں"(یسعیاہ 9: 6-7)
مسیح میری پہچان ہے
مُبشر جیفی یوسف مسیح