منگل، 8 دسمبر، 2020

شادی شدہ عورتوں کے کردار اور شادی شدہ زندگی


شادی شدہ عورتوں کے کردار اور شادی شدہ زندگی با مطابق کلام خدا

ہم مقدسہ روت کی زندگی سے سیکھیں گے کہ شادی شدہ عورت کی زندگی کیسی ہونی چاہیے۔
(1) پاک دامن عورت۔
روت 3باب 11آیت۔۔۔
اب اَے میری بیٹی مت ڈر ۔ مَیں سب کُچھ جو تُو کہتی ہے تُجھ سے کرُوں گا کیونکہ میری قَوم کا تمام شہر جانتا ہے کہ👈 تُو پاک دامن عَورت ہے👉۔
(2) حکم ماننے والی۔۔۔۔۔۔۔👇👇👇
روت 3 باب 5 آیت۔۔۔
اُس نے اپنی ساس سے کہا👈 جو کُچھ تُو مُجھ سے کہتی ہے وہ سب مَیں کرُوں گی👉۔
روت 3 باب 14 آیت۔۔۔
👈سو وہ صُبح تک اُس کے پاؤں کے پاس لیٹی رہی 👉اور پیشتر اِس سے کہ کوئی ایک دُوسرے کو پہچان سکے اُٹھ کھڑی ہُوئی کیونکہ اُس نے کہہ دِیا تھا کہ یہ ظاہِر ہونے نہ پائے کہ کھلِیہان میں یہ عَورت آئی تھی۔(یہاں روت نے بوعزٔ کا حکم مانا)۔
اس پوائنٹ میں ہمیں دیکھنے کو ملتا ہے کہ روت ایک تابعدار عورت تھی۔۔۔۔۔۔۔
(3) زندہ خدا کا چناؤ کرنا۔۔۔۔۔۔۔👇👇👇
جو روت کی سٹوری سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ روت ایک بت پرست عورت تھی لیکن اس نے زندہ خدا کا چناؤ کیا۔۔۔
روت 1 باب 16آیت۔۔۔۔
رُوت نے کہا تُو مِنّت نہ کر کہ مَیں تُجھے چھوڑُوں اور تیرے پِیچھے سے لَوٹ جاؤں کیونکہ جہاں تُو جائے گی مَیں جاؤں گی اور جہاں تُو رہے گی مَیں رہُوں گی ۔ تیرے لوگ میرے لوگ اور👈 تیرا خُدا میرا خُدا ہو گا👉۔
جب روت نے زندہ خدا کا چناؤ کیا تو خدا نے اس کی عزت کی حفاظت کی۔۔۔۔۔۔
روت 2 باب 9 آیت۔۔۔
اِس کھیت پر جِسے وہ کاٹتے ہیں تیری آنکھیں جمی رہیں اور تُو اِن ہی کے پِیچھے پِیچھے چلنا ۔👈 کیا مَیں نے اِن جوانوں کو حُکم نہیں کِیا کہ وہ تُجھے نہ چُھوئیں؟👉 اور جب تُو پِیاسی ہو تو برتنوں کے پاس جا کر اُسی پانی میں سے پِینا جو میرے جوانوں نے بھرا ہے۔
روت 3باب 14 آیت۔۔۔۔
👈سو وہ صُبح تک اُس کے پاؤں کے پاس لیٹی رہی👉 اور پیشتر اِس سے کہ کوئی ایک دُوسرے کو پہچان سکے اُٹھ کھڑی ہُوئی کیونکہ اُس نے کہہ دِیا تھا کہ یہ ظاہِر ہونے نہ پائے کہ کھلِیہان میں یہ عَورت آئی تھی۔
رات بھر خدا نے اس کی عزت کی حفاظت کی۔۔۔۔۔۔
(4) ساس سے محبت کرنے والی۔۔۔۔۔۔۔👇👇👇
اس زمانہ میں جب کسی عورت کا شوہر وفات پا جاتا تھا تو وہ سسرال میں نوکر کہلائی جاتی تھی لیکن روت نے نوکر والی زندگی کو چنا لیکن اپنی ساس کو تنہا نہ چھوڑا۔۔۔۔۔۔
روت 1باب 17آیت۔۔۔۔۔
👈جہاں تُو مَرے گی مَیں مرُوں گی اور وہِیں دفن بھی ہُوں گی ۔ خُداوند مُجھ سے اَیسا ہی بلکہ اِس سے بھی زِیادہ کرے اگر مَوت کے سِوا کوئی اَور چِیز مُجھ کو تُجھ سے جُدا کر دے👉۔
روت 2 باب 14آیت۔۔۔۔۔
پِھر بوعز نے اُس سے👈 کھانے👉 کے وقت کہا کہ یہاں آ اور روٹی کھا اور اپنا نوالہ سِرکہ میں بِھگو ۔ تب وہ کاٹنے والوں کے پاس بَیٹھ گئی اور اُنہوں نے بُھنا ہُؤا اناج اُس کے پاس کر دِیا ۔ سو اُس نے کھایا اور سیر ہُوئی اور👈 کُچھ رکھ چھوڑا👉۔
روت 2 باب 18 آیت۔۔۔۔۔۔
اور وہ اُسے اُٹھا کر شہر میں گئی اور جو کُچھ اُس نے چُنا تھا اُسے اُس کی ساس نے دیکھا اور👈 اُس نے وہ بھی جو اُس نے سیر ہونے کے بعد رکھ چھوڑا تھا نِکال کر اپنی ساس کو دِیا👉۔
(5) ہر کسی سے دعا لینے والی عورت۔۔۔۔۔۔👇👇👇
(1) ساس سے۔۔۔۔👇👇👇
روت 1 باب 8 آیت۔۔۔۔۔۔
اور👈 نعومی👉 نے اپنی دونوں بہُوؤں سے کہا تُم دونوں اپنے اپنے میکے کو جاؤ ۔ جَیسا تُم نے مرحُوموں کے ساتھ اور میرے ساتھ کِیا وَیسا ہی 👈خُداوند تُمہارے ساتھ مِہر سے پیش آئے👉۔
(2) بوائز سے۔۔۔۔👇👇👇
روت 2باب 12 آیت۔۔۔۔۔
👈خُداوند تیرے کام کا بدلہ دے بلکہ خُداوند اِسرا ئیل کے خُدا کی طرف سے جِس کے پروں کے نِیچے تُو پناہ کے لِئے آئی ہے تُجھ کو پُورا اجر مِلے👉۔
(3) بزرگوں سے۔۔۔۔۔👇👇👇
تب سب لوگوں نے جو پھاٹک پر تھے اور 👈اُن بزُرگوں نے کہا کہ ہم گواہ ہیں ۔ خُداوند اُس عَورت کو جو تیرے گھر میں آئی ہے راخِل اور لیاہ کی مانِند کرے جِن دونوں نے اِسرا ئیل کا گھر آباد کِیا اور تُو افراتہ میں تحسِین و آفرِین کا کام کرے اوربَیت لحم میں تیرا نام ہو!👉۔
(4) عورتوں سے۔۔۔۔۔۔۔👇👇👇
روت 4 باب 15-14۔۔۔۔۔
(14)اور عَورتوں نے نعو می سے کہا👈 خُداوند مُبارک ہو جِس نے آج کے دِن تُجھ کو نزدِیک کے قرابتی کے بغَیر نہیں چھوڑا اور اُس کا نام اِسرا ئیل میں مشہُور ہو۔
(15)اور وہ تیرے لِئے تیری جان کا بحال کرنے والا اور تیرے بُڑھاپے کا پالنے والا ہو گا کیونکہ تیری بہُو جو تُجھ سے مُحبّت رکھتی ہے اور تیرے لِئے سات بیٹوں سے بھی بڑھ کر ہے وہ اُس کی ماں ہے👉۔
یہی وجہ تھی کہ یسوع مسیح بھی روت ہی کی نسل سے پیدا ہوئے۔۔۔۔۔۔👇👇👇
متی 1باب 1 آیت۔۔۔۔۔۔۔
👈یِسُوع مسِیح اِبنِ داؤُد اِبنِ ابرہا م کا نسب نامہ👉۔
متی 1 باب 5 آیت۔۔۔۔
اور سلمو ن سے بوعز راحب سے پَیدا ہُؤا اور بو عَز سے 👈عوبید رُو ت سے پَیدا ہُؤا👉 اور عوبید سے یسّی پَیدا ہُؤا۔
متی 1باب 16 آیت۔۔۔۔
اور👈 یعقُو ب سے یُوسف پَیدا ہُؤا ۔ یہ اُس مر یم کا شَوہر تھا جِس سے یِسُو ع پَیدا ہُؤا جو مسِیح کہلاتاہے۔
یہ ہے ایک شادی شدہ عورت کی زندگی کا معیار اور کردار کے مطابق بائبل۔
استاذہ کرام سے رہنمائی چاہیئے اگر کہیں کوئی غلطی ہے تو۔
مسیح میری پہچان ہے
خُداوند کی بندی